کیا حریم شاہ نے پیسوں کی نمائش کرکے اداروں کی تضحیک کی ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Does TikToker star Hareem Shah humiliate institutions with cash display

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تنازعات کی ملکہ حریم شاہ ایک بار پھر اپنی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئیں لیکن اس بار وہ شہرت کے ساتھ مشکلات کا شکار بھی ہوگئی ہیں ،ان کی ویڈیو نےانہیں ایک بڑی مشکل میں پھنسا دیا ہے کیونکہ ایف آئی اے نے پیسوں کی نمائش پر حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نئی ویڈیو میں کیا تھا ؟
اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ کو برطانوی کرنسی پاؤنڈز کے ساتھ دیکھا گیاجس میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ پہلی بار پاکستان سے ’بھاری رقم‘ برطانیہ لے کر آئی ہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔

ٹک ٹاکر کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔انہوں نے ویڈیو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تو وعدہ کیا تھا کرنسی اورپاسپورٹ کواوپر لیجائیں گے، حکومت کچھ نہیں کرسکی صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں، برطانیہ میں اتنی سردی ہے لیکن کسی کی موت نہیں ہوئی، مری میں بارش اور برفباری ہوئی تو اموات ہوگئیں۔

حریم شاہ کہاں جا رہی تھیں؟
حریم شاہ 10 جنوری کو کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوحہ گئیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ وہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کہیں بھی چیکنگ کے بغیر ہزاروں برطانوی پاؤنڈز بیرون ملک اسمگل کر رہی تھیں تاہم انہیں کہیں چیک نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے اور حریم شاہ
حریم شاہ کی وائرل ویڈیو کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور پاکستان کسٹمز حکام نے ٹک ٹاکر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کو کہا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ کے مطابق ایک مسافر غیر ملکی کرنسی پاکستان لا سکتا ہے لیکن پاکستان سے 10000 ڈالر تک غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہے۔

ایف آئی اے نے کاکہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے کرنسی کی منتقلی منی لانڈرنگ کے دائرے میں آتی ہے اور اس حوالے سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو فضا حسین عرف حریم شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایک خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف انکوائری فارن ایکسچینج قوانین کے تحت شروع کی گئی تھی اور ان کا ویزا، امیگریشن اور سفری دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ہے اور پاکستان کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

حریم شاہ کا یو ٹرن
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے اعلان کے بعد یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستان سے رقم برطانیہ اسمگل نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے بڑی رقم لے کر نہیں گئی اور نہ ہی کوئی ایسا کر سکتا ہے کیونکہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔انہوں نے ویڈیو کو محض ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا۔

کیا حریم شاہ نے کی تضحیک کی
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حریم شاہ اپنی کسی ویڈیو کیلئے مشکل کا شکار ہوئی ہوں۔اس سے پہلے 2019 میں وزارت خارجہ کے کانفرنس روم میں ایک ویڈیو بنانے کی وجہ سے بھی ان کیخلاف انکوائری ہوئی تھی جبکہ ان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے اداروں کے حوالے سے بیانات اور مذاق میں کہیں باتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد حریم شاہ محض شہرت کیلئے اداروں کی تضحیک کا سبب بن رہی ہیں۔

Related Posts