پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات
پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات

سال 2021 اختتام کے قریب ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ یہ سال موسیقی کے میدان میں پاکستان کا سال ثابت ہوا، تو بے جا نہ ہوگا۔ خوشی سے بھرپور موسیقی ہو یا غمگین دھنیں، پاکستانی میوزک انڈسٹری نے بہت سے یادگار  اور انمٹ نقوش چھوڑ دئیے۔

ڈرائیو اِن کنسرٹ میں سب سے زیادہ کاروں کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہو یا سجاد علی کے سریلے گیت، پاکستانی میوزک انڈسٹری کی بہت سی یادگار تخلیقات ہمیشہ سامعین و ناظرین کی سماعتوں اور بصارتوں پر یادگار اثرات مرتب کرتی نظر آئیں۔

گروو میرا اور نصیبو لعل

فوٹو: عرب نیوز

رواں برس پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ایک طرف کورونا کے حملوں کا شکار ہوا تودوسری جانب پی ایس ایل کے ترانے گروو میرا میں نصیبو لعل کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔ عموماً فوک گائیکی کیلئے مشہور نصیبو نے گروو میرا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

ینگ اسٹنرز اور آئمہ بیگ نے بھی نصیبو لعل کے ہمراہ پی ایس ایل کے ترانے کو چار چاند لگادئیے۔ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پی ایس ایل کا ترانہ اپنے منفرد اندازِ گائیکی کے باعث مقبول ثابت ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تبصرے کیے۔

عالمی گریمی نامزدگی 

فوٹو: عرب نیوز

عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹگری میں گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جو گریمی کی پہلی پاکستانی نامزدگی کہی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی گریمی ایوارڈز میں نامزدگی سے عروج آفتاب نے نہ صرف ملک کا نام تاریخ کے اوراق پر درج کروایا بلکہ وہ جنوبی ایشیاء کی بھی پہلی خاتون ہیں جنہیں گریمی میں نامزد کیا گیا۔

اسٹرنگز کا الوداعی سلام 

فوٹو: دی ویک 

کم و بیش 33 سال پر محیط اسٹرنگز کا موسیقی سے بھرپور سفر ختم ہوا۔ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے مارچ میں ہی اسٹرنگز کو الوداعی سلام پیش کرتے ہوئے بینڈ توڑنے کا اعلان کردیا۔ 

یہ وہ بینڈ تھا جس نے دور سے کوئی آئے سمیت متعدد گیت گا کر بھرپور شہرت اور داد سمیٹی اور ان کے گیت پاکستان تک محدود نہیں تھے بلکہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کیلئے بھی موسیقی تخلیق کی گئی۔ 

موسیقی کا نیا ورلڈ ریکارڈ 

فوٹو: عرب نیوز

رواں ماہ کے دوران پاکستان نے ایک ڈرائیو اِن میوزک کنسرٹ کے دوران سب سے زیادہ کاروں کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اسلام آباد میں بلال خان، علی عظمت اور عاطف اسلم اس کنسرٹ میں شریک تھے۔ 

ہاٹ مینگو چٹنی ساس 

فوٹو: انسٹاگرام

ایمان سلیمان اور عبداللہ صدیقی کے ہمراہ گلوکارہ میشا شفیع نے ہاٹ مینگو چٹنی ساس گا کر خوب داد وصول کی جو اپنی طرز کا ایک الگ اور منفرد گانا سمجھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گیت کی بہت تعریف کی۔ 

Related Posts