امریکا کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 80 جنگجو ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Newborns among 16 dead in Kabul hospital attack; 24 killed in funeral bombing

کابل: افغانستان کے 2 صوبوں میں امریکا اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ فوجی کارروائی میں 80 طالبان جنگجو مارے گئے۔

افغان فوج نے زخمی جنگجووں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے بتایاہے کہ قندھار میں جنگجووں نے ایک کامیاب کارروائی میں امریکی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام امریکی اہلکار مارے گئے۔

مزید پڑھیں : افغان سیکیورٹی فورسزکااپنےہی شہریوں پرڈرون حملہ ،30 شہری جاں بحق

اس دعوے کی افغان حکومت یا امریکی حکام سے تصدیق نہیں ہوسکی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار اور فریاب میں امریکی فضائیہ نے افغان انٹیلی جنس ادارے کی معاونت سے طالبان جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 80 جنگجو مارے گئے۔

اس دوران افغان فوج نے زخمی اور فرار ہونے والے طالبان جنگجووں کو قابو کیا۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میں 33 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ 47 جنگجو فریاب میں مارے گئے۔

افغان فوج نے زخمی جنگجووں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ قندھار میں جنگجووں نے ایک کامیاب کارروائی میں امریکی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام امریکی اہلکار مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پیرس کے  پولیس ہیڈکوارٹرمیں اہلکارکااپنےہی ساتھیوں پرحملہ،4افراد ہلاک

اس دعوے کی افغان حکومت یا امریکی حکام سے تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو آخری مرحلے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک بند کرنے کے بعد سے افغانستان میں صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔

Related Posts