ہانیہ عامراورفرحان سعید ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ساتھ اداکاری کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانیہ عامراورفرحان سعید ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ساتھ اداکاری کرینگے
ہانیہ عامراورفرحان سعید ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ساتھ اداکاری کرینگے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نئے ڈرامہ سیریل میرے ہم سفر میں ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ رضا کی تخلیق میرے ہم سفر کو سکس سگما پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد پیش کیا جائے گا۔ نئے ٹی وی سیریل کی پہلی جھلک یو ٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی

ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب

ایک منٹ پرمشتمل ویڈیو میں ہانیہ عامر ایک معصوم لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں جو ایک مختلف پس منظر سے تعلق رکھتی ہے جس سے فرحان سعید امیر ہونے کے باوجود شادی کر لیتے ہیں اور پھر گھر والوں کی مخالفت شروع ہوجاتی ہے۔

مختصر ویڈیو ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا حمید ہانیہ عامر کی ساس کا کردار ادا کر رہی ہیں جو بات بات پر اسے ٹوکتی ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف کنکشنز کو غیر مردوں سے چکر بنا کر پیش کرتی ہیں تاہم ٹی وی سیریل کی حقیقی کہانی سامنے نہیں آسکی۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے دوستوں کے ہمراہ عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موسیقی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ہانیہ عامر کے درجنوں میمز بنا ڈالے اور خوب تنقید کی گئی۔

تاہم ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تنقید کا جواب دینے کی بجائے عوام کو ذہنی صحت کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ اپنے دل میں نفرت کو پالتے رہنا آپ کو کمزور کردیتا ہے۔ زندگی بڑی مختصر ہوتی ہے۔ 

Related Posts