واشنگٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے کامرس کیمپس کے قریب ہونے والی طلبہ کی پارٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا اور دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ہنٹ کاونٹی سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف بڈی آکسفرڈ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے کامرس کیمپس سے 24 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی پارٹی ہورہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
غیر قانونی پارکنگ کی رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ شرکا کے پہنچنے کے 15 منٹ بعد شروع ہوئی۔کاونٹی کے ڈپٹی چیف کا کہنا تھا کہ شرکا کے مطابق گولیوں ک آواز عمارت کے پیچھے سے آرہی تھی لیکن وہ یہ بتا سکے کہ آیا فائرنگ عمارت کے اندر یا باہر سے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمارت کے اندر دو افراد فائرنگ سے دم توڑ گئے تھے اور 14 افراد زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاحال حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتے لیکن افسران اس حوالے سے تفتیش میں مصروف ہیں۔
میڈیکل سٹی پلانو کی ترجمان ملیسا کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں فائرنگ سے متاثرہ تین زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویش ناک ہے۔آکسفرڈ نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں تفصیلات نہیں دی جبکہ ہسپتال جائے وقو سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق بھر میں احتجاجی مظاہروں کے ردعمل میں پارلیمان کے چار ارکان مستعفی