مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عدالت اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں ہوا، اس کی پاسداری کی جائے گی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاہدہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ساس کے انتقال پر پیرول پر رہا کر دیا گیا
مولانا راشد سومرو نے کہا کہ ہمارا حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے لیکن ڈپٹی کمشنر کو ہم نے جلسے میں آنے کے لیے درخواست کی تھی۔ ہمارا جلسہ آئین اور قانون کے عین مطابق ہوگا۔
جمعیت علمائے اسلام رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، عدالتی فیصلے کی عزت کرتے ہیں، لیکن حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالعے سے دستبردار نہیں ہوں گے جبکہ ہم ان کی طرز حکمرانی تسلیم نہیں کرتے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ ہم عمران خان کے انتخاب ،نتیجے اور طرز حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان