ای وی ایم سےانتخابات مہنگےنہیں ہونگے،معمولی اخراجات آئیں گے،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Economy is improving, income will also increase soon, Fawad Chaudhry

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن درست سمت میں گامزن ہوچکا،بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین سےہی کرائےجائیں گے۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نےکہا کہ کےپی کےمیں لوکل باڈیزالیکشن 19دسمبرکوہورہےہیں جبکہ پنجاب میں ویلج کونسل کانیااسٹرکچربن چکاجس پراتحادیوں سےبھی اچھےماحول میں بات چیت ہوئی ہے،انہوں نےبتایاکہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ چند دنوں میں منظورہوجائے گاجس سےبلدیاتی الیکشن کا راستہ ہموارہوگاجس کیلئےصوبائی حکومت نے قانون میں پہلے ہی ترمیم کردی ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ اپوزیشن موجودہ نظام سےمطمئن نہیں اس لیےوہ نہیں چاہتی کہ الیکشن نظام میں اصلاحات کی جائیں،اپوزیشن لیڈرکواب بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ کے پاس اچھی تجاویز ہیں تو بتائیں ہم غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:2روزقبل اوگرانےکہاپیٹرول سستاکیاجائے،حکومت نہ مانی،شاہدخاقان عباسی

دوسری جانب فوادچوہدری نےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی تنقیدکاجواب دیتےہوئےکہاکہ وہ مہنگائی کاوردکرنےمیں لگےہیں،ان کومعلوم ہوناچایہےکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی کرتوتوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سےگزررہاہے،انہوں نےمزیدکہاپی ڈی ایم والے تھکےہوئے پہلوان ہیں،اپوزیشن پارلیمانی پارٹی سمیت کسی بھی جگہ جانے کوتیارنہیں۔.

Related Posts