خطرناک وائرس اومی کرون بھارت پہنچ گیا،2مریض سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطرناک وائرس اومی کرون بھارت پہنچ گیا،2مریض سامنے آگئے
خطرناک وائرس اومی کرون بھارت پہنچ گیا،2مریض سامنے آگئے

ممبئی: جنوبی افریقہ کا خطرناک وائرس اومی کرون بھارت بھی پہنچ گیا، کرناٹکامیں اومی کرون کے2مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوگئی۔

بھارتی وزارت صحت کے بیان کے مطابق کرناٹکامیں اومی کرون کے2مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ایک مریض کی عمر66،دوسرے کی 46سال ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔سی ای او موڈرنا کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکیسن شاید اومی کرون کیخلاف موثر نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 26کروڑ37لاکھ افراد متاثر، 52لاکھ 42ہزار ہلاک

دوسری جانب امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی دوائی کی توثیق کردی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

Related Posts