عوام کو مطمئن کرنے کی ضرورت ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت کے خیال میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔

سروے رپورٹس کا مقصد معروضی حالات کی جانچ کرنا ہے تاہم اس کے نتائج یقیناًحکومت کیلئے پریشان کن ہیں۔ مشہور مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم کے سروے میں شریک 87 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے اور عوامی جذبات اب تک کی سب سے کم سطح پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 46 فیصد لوگ مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ فہرست میں بے روزگاری اور معاشی حالات سب سے زیادہ پریشان کن ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنے ذاتی مالی حالات کے بارے میں پریشانی کا شکار ہیں ۔

87فیصد لوگوں کی جانب سے رائے کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے اورناقدین سروے کی معروضیت اورطریقہ کار پر سوالات اٹھا سکتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال کے بنیادی عوامل سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

بہت سے لوگ اسباب کی بجائے مسائل پر توجہ رکھتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنی زندگی یا ملک کے حالات سے مطمئن نہیں ہیں۔

پاکستان کو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔موجودہ صورتحال نے پسماندہ افراد کی حالت زار کو مزید مشکل بنادیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام سے آنے والے سخت حالات نے مستقبل میں کسی بہتری کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔

حکومت اس وقت توانائی کے نرخ بڑھانے، ٹیکسوں میں اضافے، سبسڈی کے خاتمے اور ریاستی اداروں کی نجکاری کے لیے کوشاں ہیں لیکن عام شہریوں کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی غرض نہیں ہے، عوام اشیاء کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے کے خلاف فوری ریلیف چاہتے ہیں۔

عوام کو یہ یقین دہانی کروانا نہایت مشکل ہے کہ حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے اور عوام کی معاشی حالت بہتر ہو گی، ایسے میں وزیر اعظم کو عوامی ناپسندیدگی کی وجوہات پر غور کرنا چاہیے اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مہنگائی اور قیمتوں خاص طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اورعوام بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور امید ہے کہ حکومتی اقدامات کے اثرات جلد عوام کو دکھائی دینگے۔

Related Posts