ریاض سیزن، سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارمنس کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض سیزن، سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارمنس کیلئے تیار
ریاض سیزن، سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارمنس کیلئے تیار

بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں ریاض سیزن کی شاندار تقریب میں شریک ہو کر پرفارمنس کیلئے تیار ہیں۔ سیزن کا آغاز ہوگیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 10 دسمبر کو نشر کیے جانے والے دبنگ ری لوڈڈ شو میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے جن کے ساتھ آیوش شرما، شلپا شیٹھی، جیکولین فرنانڈس اور دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے

صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں، عفت عمرنے نیا پنڈورا کھول دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار سلمان خان نے کہا کہ ریاض سیزن کیلئے سعودی دارالحکومت ریاض میں دا۔بنگ شو ہوگا۔ انہوں نے آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ہونے والے شو کیلئے ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی کامیڈین سنیل گروور، منیش پال اور گرورندھاوا کے علاوہ پربھو دیوا ڈانس جبکہ کمال خان گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 6 دسمبر کو پروموشنل تقریب کیلئے دبئی میں موجود جیکولین فرنانڈس متوقع طور پر دبئی سے براہِ راست سعودی عرب پہنچیں گی۔

قبل ازیں جیکولین فرنانڈس سلمان خان کے ہمراہ دبنگ ٹور میں بھی شریک رہی ہیں جبکہ شلپا شیٹھی پہلی بار اسٹیج پر سلمان خان کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جو قبل ازیں گرو، آزار اور پھر ملیں گے جیسی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

Related Posts