معیشت چلانا بڑا چیلنج، مسلط حکمرانوں کی کوئی حیثیت نہیں۔فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan's agenda was to get Israel recognized: Fazlur Rehman

لاڑکانہ: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت جس نہج پر پہنچ چکی ہے، اسے چلانا بڑا چیلنج ہے جبکہ ہم پر مسلط حکمرانوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ہمیں چھیڑ نہیں سکتی، اگر چھیڑا تو منہ کی کھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہر شہر مظاہرے، فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس

شہباز شریف اور فضل الرحمان نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا ہے، چیلنج تو یہ ہے کہ معاملات ٹھیک کون کرے گا؟سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے مالک وہاں کے عوام ہیں۔

جزائر کے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر صوبے کے لوگ اپنے اپنے صوبے میں دستیاب وسائل کے مالک ہوتے ہیں۔ ملک کی آزادی چھینی جارہی ہے۔ ہم پر مسلط حکمرانوں کی حیثیت نہیں، معیشت کو چلانا بڑا چیلنج ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران شکست خوردہ چور جبکہ ہم فاتح ہیں، دنیا کے نقشے پر پاکستان کی حیثیت ریاست کی صورت میں نظر آتی ہے، ہم اسلام اور شریعت کو شناخت دینا چاہتے ہیں۔ 

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو 1 کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر دھوکہ کیا۔ پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا گیا، حکومت کی قانون سازی آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے ہے۔

Related Posts