سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔
جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب
پیٹرول پمپس بند ہیں، آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے،بلاول بھٹو
خاتون وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کے دعوے کے ساتھ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس کے متن کے مطابق مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے۔
وکیل خاتون کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف اگر جیل جاسکتے ہیں تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیوں نہیں؟ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان دے کر عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ دونوں ن لیگی رہنماؤں کو توہینِ عدالت کے تحت سزا دے۔ آج درخواست کی سماعت ہوگی۔