کراچی:کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنا ملک کیخلاف ہے، ایسے کسی اقدام کیلئے گاڑیاں فراہم نہیں کریں گے، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے مارچ اور دھرنوں کیلئے بسیں دینے سے معذرت کرلی ہے ، صدر متحدہ ٹرانسپورٹ بادشاہ آفریدی نے کہاکہ جے یو آئی وفد نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کیلئے بسیں مانگیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جے یو آئی ف کے وفد کو گاڑیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : آزادی مارچ کراچی سے شروع ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے عندیہ دے دیا