ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو، گیرٹ ڈسکوری کی فرانزک رپورٹ کیلئے کتنی قابل بھروسہ ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیرٹ ڈسکوری

پاکستان کی سیاست میں ان دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پانامہ کیس میں سزاء کے حوالے سے نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ روز ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ یہ آڈیو لیک کرنے والے صحافی احمد نورانی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ گیرٹ ڈسکوری نامی کمپنی سے کروایا ہے۔ یہ کمپنی کیسے کام کرتی ہے اور اس کی ساکھ اور رپورٹس کتنی قابل بھروسہ ہیں آیئے دیکھتے ہیں۔

فرانزک ٹیسٹ
فرانزک ٹیکنالوجی کے ذریعے کرائم سین پروسیسنگ، موت کی تفتیش، ثبوت ٹریس، ڈی این اے تجزیہ، دستاویزی تجزیہ، مجرمانہ نفسیات، پرنٹ، تاثرات، آڈیو اور ویڈیو کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق ویڈیو کے فرانزک کو بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے یعنی گلوبل اور لوکل۔ گلوبل تجزیے کے ذریعے یہ تو بتایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں ترمیم کی گئی ہے یا نہیں تاہم یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ وہ ترمیم اس میں کس جگہ کی گئی ہے۔

تشخیص کیسے ہوتی ہے
ماہرین کے مطابق فرانزک تحقیقات کے ذریعے کسی بھی جرم یا واقعے کو سائنسی طریقے اور اصولوں کے ذریعے شواہد ثابت کرنے، جرم کے طریقہ کار اور جسمانی شناخت میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ہر ویڈیو میں تصویری اور صوتی اسٹریمز ہوتے ہیں۔

تصویری تجزیئے میں اسکرین پر نظر آنے والے وقت اور اس کے حقیقی دورانیے کے درمیان ممکنہ تضاد اور صوتی دھارے کے ساتھ اس کی مطابقت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں آڈیو اسٹریم میں توانائی، دباؤ کی سطح اور طویل مدتی اسپیکٹرم کی اوسط کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو
اطلاعات کے مطابق ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک ایک مشہور و معروف امریکی کمپنی گیرٹ ڈسکوری سے کروایا گیا ہے جو کمپیوٹر فرانزک موبائل ویڈیو اور آڈیو فارنزک کرنے میں مہارت رکھتی ہے اور کمپنی رپورٹ کے مطابق آواز ثاقب نثار کی ہے جس میں وہ نوازشریف کے خلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

گیرٹ ڈسکوری
گیرٹ ڈسکوری ایک قانونی فرم ہے جو قانونی مشاورت کے ساتھ ساتھ آلات اور آڈیواور ویڈیو اور کمپیوٹرز کی جانچ کیلئے بھی مہارت رکھتی ہے جبکہ گیریٹ ڈسکوری وائٹ ہاؤس، امریکی فضائیہ اور کانگریس کی درخواست پر ای ڈسکوری اور فرانزک کا کام انجام دیتی ہے۔

قانونی راستہ
پاکستان میں جہاں قانون و انصاف کا نظام نہایت پیچیدہ و دشوار ہے وہیں پوری دنیا میں نظام انصاف پر مکمل بھروسہ کیا جاتا ہے۔ ابھی حال ہی میں پی ٹی آئی رہنماء ذلفی بخاری نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ واینکر ریحام خان کیخلاف بیرون ملک مقدمہ جیتا ہے۔

حکومت اور چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار اس آڈیو کو امریکا کی عدالتوں میں چیلنج کرسکتے ہیں اور احمد نورانی اور گیرٹ ڈسکوری کو الزامات پر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکتا ہے تاکہ سچ اور جھوٹ بے نقاب ہوسکے۔

Related Posts