افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

need for global convergence to avoid humanitarian crisis in afghan :COAS

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بحرین کی اسپیکر نے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں:دنیا افغانستان کی مدد سے انکاری کیوں؟

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولیم برنز نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts