روحانی معالج یا فنکار، مالا علی کردستانی حقیقت میں کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Spiritual healer or con artist, who is Mala Ali Kurdistani?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بدقسمتی سے پاکستان میں مذہب کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانابہت آسان ہے۔ آج کل اس بات پر بہت بحث چل رہی ہے کہ مالا علی کردستانی کون ہیں؟ کیا وہ واقعی عراق کی ایک حقیقی روحانی شخصیت ہیں جو گونگے اور بہرے بچوں کا علاج کرتے ہیں یا وہ ایک متنازعہ مبلغ یا فنکار ہے جسے ایک بار دھوکہ دہی کے الزام میں سعودی عرب سے جلاوطن کیا گیا تھا۔

ایک عراقی نژاد، متنازعہ مبلغ پاکستانی عوام میں کافی اثر و رسوخ حاصل کر رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کو علاج کے لیے اس کے پاس لا رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جب بات روحانی شخصیات کی ہو تو پاکستانی عوام ان سے دم کروانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

مالاعلی کردستانی کون ہیں؟
عراق میں پیدا ہونے اورپرورش پانے والے مالا علی کردستانی ایک عراقی مسجد میں صفائی کرنےکا کام انجام دیتے تھے جہاں انہیں اپنا کام مؤثر طریقے سے نہ کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے روحانی معالج بننے کے راستے پر عراق اور اب پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کی۔

طریقہ علاج؟
مالاعلی کردستانی کے ’علاج‘ کی ویڈیوز ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لائیو ہوتی ہیں جن میں وہ دکھاتے ہیں کہ وہ ایک گونگے بہرے بچے کو کیسے ٹھیک کر تے ہیں جو بعد میں سنتا اوربولتا ہے۔

متنازعہ ماضی
پاکستان آنے سے قبل متنازعہ ’روحانی معالج‘ سعودی عرب اور ترکی میں اپنے علاج کے کاروبار کو بڑھانے کے خواہشمند تھے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں سعودیہ میں حراست میں لیا گیا تھا اور فراڈ کے الزام میں ترکی میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان میں مشن
مالا کردستانی جیسے لوگ پاکستان جیسے ممالک میں بہت کما سکتے ہیں جہاں لوگوں کا ایمان کمزور ہے ، وہ یکم نومبر کو ملک میں آنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں مشہور ہو گئے تھے ۔وہ پہلے لاہور میں قیام پذیر رہے اور آج کل اسلام آباد میں موجودہیں جہاں ہزاروں لوگ ان کے پاس علاج کے لیے آرہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے سماء کے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مختلف بیماریوں کا ’روحانی علاج‘ کرتے ہیں حالانکہ کچھ بیماریوں کو ٹھیک ہونے میں مہینوں یا سال لگتے ہیں اور انہیں دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستانی سیاستدان
اسلام آباد میں انہوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ، سینیٹر طلحہ محمود ، سینیٹر ایوب آفریدی ، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور معاون خصوصی وزیر اعظم حافظ طاہر اشرفی اور دیگرمتعدد پاکستانی سیاسی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کی اورسیاست دان بھی روحانی معالج سے متاثر ہوتے دیکھے گئے۔

روحانی معالج ،فنکاریا متنازعہ شخصیت؟
مالا علی کردستانی جو خود کو ایک روحانی شخصیت قرار دیتے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے نہ صرف ترکی، عراق اور سعودی عرب میں چھاپے مارے گئے بلکہ ان کی غلطی سے ایک بار ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم انہوں نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو ہی موردالزام ٹھہرایا تھا۔ایک ویڈیو میں انہیں مریض کی ٹانگوں پر مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تنازعات کے باوجود پاکستان ، امریکا اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں ان سے علاج کے خواہشمند لوگ موجود ہیں۔

2017 میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شیطانوں کا سایہ ہے اور وہ ان کے پاؤں کے تلوے پر لاٹھی مار کر ان کا علاج کر سکتے ہیں۔

وہ ایک بار ٹی وی پر ایک معروف ڈاکٹر کے ساتھ نظر آئے اور دعویٰ کیا کہ وہ صرف ایکسرے دیکھ کر ہی مریض کی بیماری کی شناخت کر سکتے ہیں جس پر ڈاکٹر نے فوری طور پر اس کا ایکسرے کروایا اور بیماری کی وجہ معلوم کرنے کو کہا جس پر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے، پھر بھی لوگوں کا ان پر پختہ یقین ہے۔

Related Posts