بابا گرونانک کا 552واں جنم دن، وزیر اعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابا گرونانک کا 552واں جنم دن، وزیر اعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
بابا گرونانک کا 552واں جنم دن، وزیر اعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کے موقعے پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بابا گرونانک کی 552ویں سالگرہ کے موقعے پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم علالت کے باوجود مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں شریک اراکین کے شکرگزار

عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی الوداعی ملاقات

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس مبارک موقعے پر ہم مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے پاکستان آنے والے سکھ برادری کے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں حکومت کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے آنے والے سکھ برادری کے افراد کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے علالت اور دیگر اہم مسائل کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے والے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام  میں وزیر اعظم عمران خان نے اراکینِ پارلیمنٹ محمد خیال زمان، احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts