کراچی:ایک روزہ مندی کے بعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 117ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے نتیجے میں 68.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پٹرولیم،پراپرٹیز،ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور کم قیمت حصص کی خریداری کی بدولت مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن رہی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 806.65پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس45736.26پوائنٹس سے بڑھ کر46542.91پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح 352.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17746.20پوائنٹس سے بڑھ کر18098.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31180.52پوائنٹس سے بڑھ کر31649.27پوائنٹس ہو گیا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب17ارب34 کروڑ50لاکھ76ہزار442روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب7ارب 56کروڑ10لاکھ81ہزار549روپے سے بڑھ کر79کھرب24ارب90کروڑ61لاکھ57ہزار991روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ31لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ28لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ناصر مگوں کی پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی بینک سے مدد کی اپیل