عمران خان کو لانے والوں نے غلطی مان لی، حکومت جانیوالی ہے، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran-led govt will not complete its term: Asif Zardari

اسلام آباد :سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ اب غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کریگی۔

احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کرلی، احتساب عدالت اسلام آباد یں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ انکے وکیل فاروق ایچ نائیک ،ارشد تبریز ،بیرسٹر شیراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں پر 23 نومبر تک منظور کر لی، عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر علی زرداری نے حکومت کے دن پورے ہونے کے سوال پر جواب دیا فی الحال تو جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ غلطی کا اعتراف کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ حکومت پانچ سالہ مدت پوری نہیں کریگی۔

سابق آصف علی زرداری نے سابق جج کے بیان حلفی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے کہنے پر مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے پر کہا کہ سوال پر ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں،جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمن اور کچھ اور دوستو کی بھی ٹیپ تھی۔

Related Posts