حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ق لیگی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ق لیگی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش
حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ق لیگی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنماؤں نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی سمیت تحریکِ انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت ق لیگ کے رہنماؤں نے سوال اٹھایا ہے کہ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

چوہدری برادران کاسینیٹ الیکشن میں عمران خان کی حمایت نہ کرنےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو کھانے پر بلالیا، ق لیگ کی معذرت

ق لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نان ایشوز کو ایشو بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگاڑ کی طرف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنجیدگی سے تمام مسائل فی الفور حل کرے۔

 مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دے دیا۔ اراکین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے جس کیلئے مزید اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی اقدامات کی وجہ سے ان کی جماعت اور ق لیگ  کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں۔

اگست کے دوران فردوس عاشق اعوان نے انہیں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا واضح عندیہ دیتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

Related Posts