پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے معروف فنکار سہیل اصغر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سہیل اصغر سے دوستی ڈرامہ سیریل خواہش میں ہوئی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سیمی راحیل نے سہیل اصغر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے انعامات سے مزین باکمال فنکار سہیل اصغر اللہ تعالیٰ کے پیاروں کے قریب جنت میں ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار سہیل اصغر لاہور میں انتقال کرگئے
زندگی کی 54بہاریں دیکھنے والی جوہی چاؤلہ کے پاکستان میں گزرے لمحات
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ جنت جیسا مقام سہیل اصفر جیسے انمول ہیروں کیلئے ہوتا ہے۔ مجھے 90 کی دہائی میں ٹی وی کا جادو یاد ہے جب زبردست اداکاری ہوتی تھی اور مجھے سہیل اصغر اور عابد علی کی اداکاری یاد آتی ہے۔
سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ سہیل اصغر اور عابد علی کی اداکاری اپنی مثال آپ تھی۔ ڈرامہ سیریل خواہش میں ہم ساتھی اداکار اور دوست بنے۔ سہیل اصغر کے ہمراہ اداکاری بہت آسان ثابت ہوا۔ دعا ہے کہ آپ ستاروں کی طرح چمکتے رہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے جس پر مداح سوگوار رہے جبکہ اہم شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اداکار سہیل اصغر لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو کیلئے کام کیا۔ گزشتہ سال تجربہ کار اداکار نے پیٹ کے آپریشن کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں معجزات پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔