انتخابی اصلاحات وزیر اعظم کا نہیں، قومی ایجنڈا ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابی اصلاحات وزیر اعظم کا نہیں، قومی ایجنڈا ہے۔فواد چوہدری
انتخابی اصلاحات وزیر اعظم کا نہیں، قومی ایجنڈا ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات وزیر اعظم کا نہیں بلکہ قومی ایجنڈا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریکِ انصاف کاایجنڈا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید اور فواد چوہدری سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہورہے ہیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پاکستان کا قومی ایجنڈا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں سیاسی نظام کی کامیابی اور اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تھت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے تو یہ سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ناکام اور عوام سے مسترد شدہ سیاسی بیروزگاروں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے ایک اور بیٹھک لگائی۔

آج سے 8روز قبل فواد چوہدری نے کہا کہ  اپوزیشن کو بارہا سمجھایا کہ سیاست میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اجلاسوں کی تاریخیں نہیں، اپنے لچھن بدلیں۔ مولانا کی امامت میں احتجاج بے معنی ہے۔

Related Posts