کراچی:صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا بروقت حل بہت ضروری ہے،انشورنس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں انشورنس کادائرہ کار بڑاہے،معاشرے کے بہت سے طبقات لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسائل کا بروقت حل بہت ضروری ہے،لوگ قانون کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پنچائیت کی طرح محتسب سول مسائل حل کررہاہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ انشورنس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے وفاقی انشورنس محتسب تیزی سے لوگوں کے مسائل کرتاہے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک جسٹس(ر)جاوید اقبال کو توسیع دے دی