اتھارٹی کے حکم پر واٹربورڈکےDMDوقار ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اتھارٹی کے حکم پر واٹربورڈکےDMDوقار ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اتھارٹی کے حکم پر واٹربورڈکےDMDوقار ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی : وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم نے ایکشن لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے ڈی ایم ڈی وقار ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ فوتی کوٹے کی بھرتیوں کا کریڈٹ پیپلز پارٹی سے چھین کر ایم کیو ایم کو دلانے کی وجہ سے وزیر بلدیات اور وائس چیئرمین نے عہدے سے ہٹایا ہے ۔ ڈی ایم ڈی کے قریبی افسر اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی کا تبادلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا ۔

واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن نمبرNo.MD/KW&SB/2021/294 کے مطابق واٹر بورڈ ریونیو کے گریڈ 19کے افسر وقاراحمد ہاشمی، ایمپلائی نمبر 000323-3کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے فی الفور ہٹادیا گیا ہے اور ان کو فی الحال کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

وقارہاشمی کی جگہ گریڈ 19کے ڈائریکٹراپرسنل اینڈ ایڈمنسٹریشن نسیم خان، ایمپلائی نمبر 000016-1کوڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے،جہاں وہ تاحکم ثانی اپنی ڈائریکٹر پرسنل کی ڈیوٹیز بھی بدستور انجام دیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ حکم متعلقہ اتھارٹی کیحکم سے جاری کیا گیا ہے۔جس کی اطلاعاتی کاپی تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، تمام چیف انجنیئرز، ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل ایف اے)اکاؤنٹس آفیسر اسٹبلشمنٹ کو بھیجی گئی ہیں  ۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ وقار ہاشمی نے بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکڑ تعیناتی کے بعد اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی کی ایما پر منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان، واٹربورڈ کے چیئرمین نجمی عالم اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو علم میں لائے بغیر متعدد ایسے کام کئے ہیں  جس کی وجہ سے اعلی افسران، وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈکے میں علم میں آنے کے بعد انہوں  نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ وقار ہاشمی نے حال ہی میں واٹر بورڈ میں دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے افسران و ملازمین کے بچوں کو بھرتی ہونے والے امیدواروں کو لیٹرز بذریعہ کوریئر سروس گھروں پر ارسال کر دیئے تھے۔ مذکورہ لیٹرز گھروں پر جاری ہونے کے بعد بھرتیوں کا کریڈٹ ایم کیو ایم کی یونین نے لینا شروع کر دیا تھا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ وقار ہاشمی کے اس منفرد و انوکھے اقدام کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شدید ناراضگی پائی جارہی تھی۔جب کہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور واٹر بورڈ کے چیئرمین نجمی عالم کو بھی ان لیٹرز کے جاری کرنے پر اعتماد میں لیا گیا تھا نہ ہی ان کے علم میں لایا گیا تھا۔

جس پر باقاعدہ چیئرمین واٹر بورڈ نے وقار ہاشمی کو لیٹر لکھ کر اس پر جواب بھی طلب کیا تھا۔ جس پر مطمئن نہ ہونے کی صورت میں وقار ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔معلوم ہے کہ چند روز قبل واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج گریڈ 17 کے جونیئر افسر راشد صدیقی کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

جن کو کوئی بھی عہدہ نہیں دیا گیا اور راشد صدیقی کو صرف سب سوائل واٹر کمیٹی (زیر زمین کھارے پانی) کے ممبر کے بطور کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس کے باوجود راشد صدیقی نائنتھ مائل کارساز ورکشاپ میں قائم دفتر میں بیٹھ رہے ہیں تاحال ایکسیئن عبدالواحد شیخ نے دفتر میں ذمہ داریاں نہیں سنبھالی ہیں۔

واٹر بورڈ کے جونیئر افسر راشد صدیقی کے بارے میں واٹر بورڈ کے افسران کا ماننا ہے کہ راشد صدیقی لکھنے پڑھنے والے افسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں وقار ہاشمی کی بہت معاونت حاصل تھی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹروقار ہاشمی نے سابق ایم ڈی مرحوم مصباح فرید کے استعمال میں  رہنے والی گاڑی ایم ڈی واٹر بور ڈاسداللہ خان کے علم میں  لائے بغیر تنویر شیخ کے بجائے راشد صدیقی کے نام الاٹ کردی تھی۔

مزید پڑھیں: واٹربورڈکا 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کا ریکارڈ قائم

جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے وقار ہاشمی سے استفسار کیا کہ وہ گاڑی کس کے حکم پر الاٹ کی ہے جس پر وقار ہاشمی نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے بارے میں  بتایا کہ انہوں  نے براہ راست کال کرکے حکم دیا تھا کہ وہ گاڑی کا لیٹر راشد صدیقی کے نام جاری کرکے مجھے لیٹر وٹس ایپ کریں۔

واٹر بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وقار ہاشمی کی جانب سے اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج کو دی گئی گاڑی PN-5595 واپس کی جائے اور اس کا 1200 لیٹر پٹرول بھی بند کیا جائے ۔ واضع رہے کہ واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ AD-LFA جاوید میمن کی جانب سے راشد صدیقی کے 1200 لیٹر پیٹرول پر اعتراض بھی لگا رکھا ہے ۔

Related Posts