سلیکان ویلی: یوٹیوب گوگل، فیس بُک اور انسٹاگرام کی طری ٹوئٹر نے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلیے رقم بنانے کے مواقع متعارف کروا دیئے ہیں۔
بشرطیکہ ٹوئٹر پر آپ کے چاہنے والوں یعنی ”فالوورز“ کی تعداد زیادہ ہو،مطلب یہ کہ اب آپ بھی دنیا کے سب سے بڑے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم سے پیسہ کما سکتے ہیں۔
دیکھا جائے تو ابھی تک ٹوئٹر پر پیسہ کمانے یا ”مونیٹائزیشن“ کیلیے چند ایک پروگرام ہی موجود ہیں جو حالیہ چند مہینوں کے دوران آزمائشی طور پر شروع کیے گئے ہیں۔ان پروگرامز کو آزمائشی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ان پروگرامز کا دائرہ کار ابھی صرف امریکا تک محدود ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے والے بھی ان سے مستفید ہوسکیں گے اور رقم بنا سکیں گے۔
اگر کسی ٹوئٹر صارف کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو، اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تین ماہ یا اس سے پرانا ہو، اس کے فالوورز کی تعداد کم از کم دس ہزار ہو اور وہ پورے مہینے میں 25 یا زیادہ ٹویٹس کرتا ہو تو وہ اس پروگرام سے با آسانی پیسہ کما سکتا ہے۔
ٹوئٹر کے اس پروگرام کے تحت آپ اپنی کچھ ٹویٹس کو دیکھنے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، یعنی آپ کے فالوورز میں سے صرف وہی فرد ان ٹویٹس کو دیکھ سکے گا جو آپ کو ماہانہ فیس دے گا۔ یہ فیس 2.99 ڈالر، 4.99 ڈالر، یا 9.99 ڈالر ماہانہ ہوسکتی ہے۔
البتہ یہ پروگرام فی الحال صرف آئی او ایس (آئی فون) صارفین کیلیے ہے جن کا تعلق امریکا سے ہے، لہذا انہیں ”سپر فالوز“ پروگرام سے ہونے والی آمدنی میں ایپل کے ”ایپ اسٹور“ کو بھی حصہ دینا پڑے گا جو 33 فیصد تک ہوسکتا ہے۔یہ پروگرام قوی امید ہے کہ جلد پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا