اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں بلکہ ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں احسن اقبال نے پی ٹی آئی برطانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل کی پاک برطانیہ مہنگائی تقابل کے تناظر میں جاری کی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما پر تنقید کی۔
پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم
پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان
اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے اگر عمران نیازی کو اتنا بڑا نجات دہندہ سمجھتے ہیں تو فوراً برطانوی شہریت ترک کریں اور ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت فرمائیں۔
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت نہیں ہوسکتی تو برطانیہ کی آسائشوں میں بیٹھ کر پاکستانیوں کو عمران نیازی کی جہنم کو جنت بنا کر پیش کرنا بند فرمائیں۔
#PTI کے عہدیدار قوم کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کی بجائے اگر عمران نیازی کو اتنا بڑا نجات دہندہ سمجھتے ہیں تو فورا برطانوی شہریت ترک کر کے ریاست مدینہ کی طرف ہجرت فرمائیں ورنہ برطانیہ کی آسائشوں میں بیٹھ کے پاکستانیوں کو عمران نیازی کی جہنم کو جنت بنا کر پیش کرنا بند فرمائیں- https://t.co/EoIhUhjnlC
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 8, 2021