جاپانی شہروں پر امریکی ایٹم بم حملوں کو 75 سال مکمل، اقوامِ متحدہ نے پیغام جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپانی شہروں پر امریکی ایٹم بم حملوں کو 75 سال مکمل، اقوامِ متحدہ نے پیغام جاری کردیا
جاپانی شہروں پر امریکی ایٹم بم حملوں کو 75 سال مکمل، اقوامِ متحدہ نے پیغام جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جاپانی شہر ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ایٹم بم گرائے جس پر انسانیت آج بھی شرمسار ہے جبکہ آج واقعے کے بعد  75 سال مکمل ہونے پر اقوامِ متحدہ نے   پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آخری بار جب ایٹمی بم برسائے گئے، اِس بات کو 75 برس گزر چکے ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونی گوتریس نے کہا کہ آئیے ہم اِس بات کا عزم کریں کہ جاپانی شہر ناگاساکی زمین پر وہ آخری مقام ہوگا جہاں عالمِ انسانیت کو ایسی تباہی و بربادی برداشت کرنی پڑی۔

جنرل سیکریٹری انتونی گوتریس نے کہا کہ ایٹم بم حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے کیلئے عالمی برادری کو چاہئے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کردے تاکہ کوئی بھی ملک ان کا استعمال نہ کرسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا خطے میں امن کی گارنٹی ہے،شہباز شریف

Related Posts