پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 58,000 کی سطح سے اوپر رہا۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث انڈیکس 58,899.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پچھلے ہفتے سے اپنی تیزی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے، بینچ مارک انڈیکس نے ایک اور بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
اگلے ماہ متوقع بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے ڈالر زکی آمد نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر حوصلہ افزا معاشی اشاریوں کے ساتھ رفتار کو سہارا دیا۔