بلدیہ کیماڑی کے 89 اسکولوں کے 700 اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ کیماڑی کے 89 اسکولوں کے 700 اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم
بلدیہ کیماڑی کے 89 اسکولوں کے 700 اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم

کراچی: بلدیہ کیماڑی کے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو حکومتی اعلان کے باوجود جون ، جولائی کی تنخواہ عید سے قبل بھی ادا نہیں کی جاسکی ہے ، تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر میونسپل کمشنر اقبال امتیاز پھلپوٹو اور ایڈمنسٹریٹرمختار ابٹروکے خلاف اساتذہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے اساتذہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس سیل اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بلدیہ کیماڑی کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام سائٹ ، کیماڑی اور بلدیہ ٹائون کے 89اسکولوں میں تدریس کے فرایض انجام دینے والے 700سے زائد اساتذہ کو صوبائی حکم کے مطابق عید سے قبل اگست کی ایڈوانس تنخواہ مل جانی چاہئے تھی تاہم ابھی تک اساتذہ کو جون اور جولائی کی بھی تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ چند گھوسٹ اساتذہ کو بہانابنا کر پورے ضلع کیماڑی کے اساتذہ کی تنخواہیں روکنا قرین انصاف نہیں ہے ، سیکرٹری محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران کے سامنے متعدد بار شکایات کی جاچکی ہیں تاہم کوئی بھی حل نہیں نکالا جاسکا ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے12اپریل کو نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ایم سی کیماڑی میں ڈائریکٹر ٹیکس کے عہدے پر کام کرنے والے گریڈ 18کے افسر اقبال امتیاز پھلپوٹو کو قائم مقام میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔جب کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جونیرافسر کو او پی ایس پر تعنات نہیں کیا جاسکتا ہے ، جب کہ میونسپل کمشنر ابھی تک اپنی تنخواہ ضلع ویسٹ سے حاصل کررہے ہیں ۔

اس حوالے سے کیماڑی کے اساتذہ نے 7جولائی کو بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد اب دوبارہ عید پر مظاہرے کا پلان بنایا جارہا ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے اگر ہمیں تنخواہ نہ دی گئی تو ہم احتجاج کریں گے کیوں کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ۔جب کہ ہم طلبہ کو کوڈ کے باوجود پڑھاتے رہے ہیں اور آن لائن تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ طلبہ کی رہنمائی کرتے رہے ہیں ۔جس کے باوجود حکومت ہمیں ہمارے جائز ، قانونی اور شرعی حق سے محروم کررہی ہے ۔

ادھر آل سندھ لوکل گورنمنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کنوینر مزمل شاہ اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ کیماڑی کے محکمہ تعلیمات کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے عیدالاضحی کے موقع پر ماہ جون اور جولائی کی تنخواہ تاحال نہ ہونے پر مایوس ہوکر انتہائی اقدام کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کیوں کہ ضلع کیماڑی محکمہ تعلیم کا عملہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی پائی پائی کا محتاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

Related Posts