سندھ حکومت نے کراچی کے ساتوں اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردئیے جن کی تعیناتی کا باضابہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے ساتوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سید محمد علی زیدی کو ڈی ایم سی سنٹرل کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔
شعیب احمد ملک ڈی ایم سی ایسٹ، افشاں رباب ڈی ایم سی ساؤتھ، ساجدہ قاضی ڈی ایم سی کورنگی، عبدالحلیم جاگرانی ڈی ایم سی ویسٹ جبکہ اقبال احمد میرانی ڈی ایم سی کیماڑی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوئے۔
حکومت نے اقبال احمد میرانی کو ڈی ایم سی کیماڑی جبکہ خالد ریاض کو ڈی ایم سی ملیر کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا ہے۔ بلدیاتی نظام ختم ہونے کے بعد سے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کا عہدہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، ترقیاتی کاموں پر محکمہ توانائی، لوکل گورنمنٹ اور وزیر آبپاشی نے بریفنگ دی،کابینہ نے سندھ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ اور اس کے رولز سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیر، اسپیشل اسسٹنٹ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، اجلاس کے شروع میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کو کہا کہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں۔
مزید پڑھیں: میرج ریسٹرینٹ ایکٹ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری