60 فیصد شکایت کنندگان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے غیر مطمئن، رپورٹ سینٹ میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway officials not taking the complaints of PM Citizen Portal seriously
citizen portal

اسلام آباد : پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اکتوبر 2018 سے 23 جنوری 2020 تک شکایات کے اعدادوشمار سینیٹ میں پیش کر دیئے گئے جس کے مطابق ساٹھ فیصد شکایت کنندگان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف چالیس فیصد شکایت کنندگان سیٹیزن پورٹل سے مطمئن ہوئے ، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کنندگان کی کل تعداد 17 لاکھ 11 ہزار 59 ہے ، 15 لاکھ 57 ہزار سے زائد شکایات کو نمٹا دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق زیر التوا شکایات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 352 ہے ،مطمئن ہونے والے شہریوں کی تعداد چار لاکھ سینتالیس ہزار ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی کیٹگری متعارف کروائی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی کیٹگری بھی متعارف کروا دی گئی

Related Posts