اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک الگ رنگ میں نظر آئے گی، احسن علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan ali
ahsan ali

کراچی: بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کرنے والے اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین احسن علی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے ساتھ اس بار بولنگ بھی بہت مظبوط ہے۔

کرکٹر احسن علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ہمارے پاس شین واٹسن ، احمد شہزاد ، عمل اکمل ، جیسن رائے اور سیفی بھائی ہیں جبکہ اس بار ہماری بولنگ بھی بہت مظبوط ہے اور ہمارے زیادہ تر پیسرز رفتار 145کلومیٹرکی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ہمارے ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز ہیں جن میں نسیم شاہ ، محمد حسنین ، ٹائمل ملز اور سہیل خان جیسے بولرزشامل ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض کو کھیلتے ہوئے تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔

ahsan ali

احسن علی کا کہنا تھا کہ اس بار وہ پوری طرح تیار ہیں کہ وہاب ریاض کو کیسے کھیلنا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کے خلاف رنز بنا کر خوشی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اس بار پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے جو خوشی کی بات ہے، عوام زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے گراؤنڈ میں آئیں، اس بار اپنے والدین کو بھی میچ دکھانے کے لیے اسٹیڈیم لاؤں گا۔

Related Posts