بھارت میں 6 سالہ بچے کے دم نما بال نکل آئے، لوگوں نے ہنومان بنا کر پوجا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shivam Kumar

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک گاؤں کے رہائشی 6 سالہ بچے شیوم کمار کی کمر پر پیدائشی دْم نما بال اْگے ہوئے لیکن گاؤں کے لوگوں نے اس بچے کو ہنومان کا درجہ دے کر اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق شیوم کمار کے والدین نے کہاکہ ان کے بیٹے کی کمر پر دْم نما بال اْگے ہوئے ہیں اور گاؤں کے لوگ اور پڑوسی اسے خدا کی طرف سے رحمت سمجھتے ہیں اور وہ روز اس کے لیے چاکلیٹ اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں لاتے ہیں۔

شیوم کی کمر پر بال دیکھ کے ان کے والدین اور ڈاکٹر حیران ہوگئے تھے جس کے بعد شیوم کی والدہ نے ان بالوں کو صاف کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ایسا کرنے ان کے خاندان کے لیے بد شگونی ہو گی۔

اس خاندان کے مقامی گرو نے شیوم کی خدا کی حیثیت سے پوجا کرنے کو منع کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بچے کی زندگی میں آگے جا کر نفسیاتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے‘ اسکارلٹ جانسن

گرو کے منع کرنے کے باوجود بھی شیوم کے پڑوسی ان کا ضرورت سے زیادہ خیال رکھتے ہیں، شیوم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے سے پڑوسی بہت پیار کرتے ہیں اور یہ کبھی کبھی ہمارے لیے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ آئے دن کوئی نہ کوئی ہمارے گھر آتا ہے۔

شیوم کی والدہ نے بتایا کہ ہمارے گرو کا کہناتھا کہ اس کی پوجا کرنا چھوڑ دیں اور اسے بھی اپنی زندگی آزادانہ طریقے سے گزارنے کا موقع دیں لیکن پھر بھی لوگ ایسا کرنا نہیں چھوڑ رہے۔

Related Posts