اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، لاہور، پشاور میں زلزلہ محسوس کیا گیا،اس کے علاوہ گلگت بلتستان، مانسہرہ، بٹ گرام، مری، چنیوٹ، چارسدہ، ہنگو، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواح میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا اوراسکی گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دفاتر سے خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں، دنیا کے کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوئٹے مالا اور تاجکستان میں 4.5، فرانس میں 2.8، چلی میں 4، جاپان میں، 4.3، انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں 4.5 ریکارڈ، آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 2.4، جنوبی یونان میں 3.3 اور شمالی ایران میں 3.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts