پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران 6 سال میں پہلی بار 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جسے حکومت سرمایہ کاروں کا ملک پر اعتماد قرار دے رہی ہے۔
نومبر کے آخری روز انڈیکس 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسی مہینے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 ہزار کی سطح پر ٹریڈنگ جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری متوقع