کورنگی میں 4منزلہ عمارت زمین بوس ، 2لاشیں نکال لی گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

five-storey building collapsed in Korangi Allahwala Town

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورنگی کے علاقے میں اللہ والا ٹاؤن کے قریب کراسنگ پر 4 منزلہ عمارت گرگئی، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2لاشیں اور 8زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اورانہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم مزید افراد کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کام کا آغازکردیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے عمارت گرنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا، عمارت کے بیم پلرنے جگہ چھوڑدی تھی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملبے کو فوری ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری طلب کی گئی ہے، گرنے والی عمارت سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جنہیں مکمل چیک کیا جائے گا۔

Related Posts