کراچی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ڈیفنس سے 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ڈیفنس سے 4 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ڈیفنس سے 4 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی کراچی کے علاقے قیوم آباد اور کالا پل میں کی گئی۔ پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے 160 پڑیوں پر مشتمل مضرِ صحت گٹکے اور ماوا برآمد کیا جبکہ دوسرے ملزم کے قبضے سے 380 پڑیاں رجنی گٹکا برآمد کیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران ڈیفنس پولیس نے 148 گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کیں جبکہ حقہ اور شیشہ فلیور فروخت کرنے والے ایک ملزم کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا  جس کے قبضے سے حقہ شیشہ فلیور کے 250 پیکٹ برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام ثاقب، عامر حسن، اختر اور آفتاب پٹھان ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جنہیں حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: شاہراہ فیصل پر کارروائی، گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Related Posts