کیماڑی میں پانی چوری کرنیوالے 3 واٹر ٹینکرڈرائیورز رنگے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

stealing water in karachi

کراچی: ضلع کیماڑی میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی لائنوںسے پانی چوری کرنے والے 3 واٹر ٹینکرڈرائیورز کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محکمہ اینٹی تھیف سیل کےانچارج راشد صدیقی کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع کیماڑی میں کٹو گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب واٹر بورڈ کی لائنوں سے واٹر ٹینکرز کے ذریعہ پانی چوری ہو رہا ہے ۔

راشد صدیقی نے اپنے ماتحت افسران کو اس کے حقائق جاننے کے لیے بھیجا اور حقائق جاننے کے بعد تھانہ موچکو کے ایس ایچ او انسپکٹرمنور خان کو اطلاع دی ، ایس ایچ او موچکو نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر 3 ٹینکرز اور ان کے ڈارئیورز کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 104/2021 جرم دفعہ430/427/A14/ 34 واٹر بورڈ ایکٹ درج کر لیا۔

پانی چوری میں ملوث گرفتار ملزمان میں شاہ فراز ولد رستم خان ٹینکر نمبر TKW-370،دوسرا ملزم گل ولی ولد رئیس خان ٹینکر نمبر NAD-169 03 جبکہ تیسرا ملزم عبدالعزیز ولد محمد یونس ٹینکر نمبر TTC-618شامل ہے۔

اس حوالے سے راشد صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بر وقت کارروائی کے باعث پانی چور گرفتار ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا محکمہ انسداد پانی چوری متحرک ہے اور ہمیں جب بھی کہیں سے پانی چوی کی طلاع موصول ہوتی ہے تو محکمہ اس کے خلاف اقدامات شروع کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کھوتے کو ٹکٹ دیں تو بھی ہم اسی کوووٹ دینگے، حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ پولیس اگر اسی طرح ہماری نشاندہی پربر وقت کارروائی کرتی رہے تو شہریوں کا پانی کسی کو چوری نہیں کرنے دیں گے کیوں کہ پانی شہریوں کا حق ہے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈاسد اللہ خان کی واضح ہدایت ہے کہ پانی چوری کو ناکام بنایا جائے اور شہریوں کے حق پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts