آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ پہلے سے مختلف ثابت ہوگا کیونکہ ایڈیلیڈ میں اسپنرز کو پچ سے مدد ملنے کی پوری توقع ہے۔ پچ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے، اس لیے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی جاری
Australia captain Tim Paine elects to bat in the #AUSvPAK day/night Test at Adelaide Oval.
LIVE: https://t.co/hynzrUEFTm pic.twitter.com/VTG4Er7yhc
— ICC (@ICC) November 29, 2019
قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ دوسری صورت میں سیریز سے پاکستان کا وائٹ واش بھی ہوسکتا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 1 اننگز اور 5 رنز کے طویل فرق سے ہرایا جس کے بعد گلابی گیند کے ساتھ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور نسیم کی جگہ امام الحق، عباس اور موسیٰ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ میچ جیتنے کے لیے تاریخ بدلنا ضروری ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ردو بدل کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی