لاہور میں نیا پاکستان،منزلیں آسان،دیہی رسائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2nd phase of ‘Naya Pakistan-Easy Destinations, Rural Access Program’ inaugurated in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نیا پاکستان آسان منزلیں ، دیہی رسائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔

اس منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 14 ارب روپے کی لاگت سے 104 کلومیٹر لمبائی والی 154 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی اس منصوبے کا مشاہدہ اور نگرانی کرے گی جبکہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس اور سڑکوں کی لمبائی کی بنیاد پر رقوم مختص کی جائیں گی۔

اس منصوبے کو 70 فیصد مرمت کے کام اور 30 ​​فیصد نئی سڑکوں کے تناسب سے مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس منصوبے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اور منڈیوں تک زرعی اجناس تک رسائی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن جلسے جلوس کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیر اعظم

عمران خان نے پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مابین 40 ارب روپے کی مالی امداد سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

یہ رقم پنجاب کے دو بڑے اضلاع ساہیوال اور سیالکوٹ میں نکاسی آب ، صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لئے خرچ کی جائے گی۔

Related Posts