اسٹاک مارکیٹ میں 28.80 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 28.80 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 28.80 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 28.80 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 43337.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

دوسری جانب ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور (آئی ایم ایف) کی قسط موصول نہ ہونے سے قبل امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 72 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا، اسٹیٹ بینک

امریکی ڈالر کی قیمت 217 روپے 66 پیسے بڑھ کر 218 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی۔

Related Posts