سونالی فوگاٹ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اداکارہ کے بھائی کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونالی فوگاٹ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اداکارہ کے بھائی کا الزام
سونالی فوگاٹ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اداکارہ کے بھائی کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکارہ و رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی 42 سالہ خوبرو اداکارہ سونالی فوگاٹ کے انتقال کے بعد ان کے بھائی کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونالی فوگاٹ گزشتہ روز بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں، مگر ان کے بھائی کی جانب سے پولیس کو ایک درخواست دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی بہن کے سیکرٹری سدھیر اور ان کے دوست سکھویندرنے ان کی بہن سے پہلے زیادتی کی اور پھر زہر دیکر قتل کیا۔

درخواست میں اداکارہ کے بھائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سونالی کے سیکرٹری نے تین سال قبل کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر جنسی زیادتی کی تھی اور ویڈیوز بھی بنالی تھیں۔

سونالی کے بھائی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہن کا سیکرٹری ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

سونالی کے بھائی نے مزید انکشاف کیا کہ انتقال سے ایک رات قبل بھی سونالی نے گھر فون کیا تھا اور وہ سہمی ہوئی تھی اور کہہ رہی تھی کہ کھانے میں کچھ دیا گیا ہے جس سے ہاتھ پاؤں سن ہو رہے ہیں اور گھبراہٹ ہو رہی ہے جس کے بعد اگلی صبح بہن کے مرنے کی خبر ملی۔

مزید پڑھیں:ساتھی اداکاراؤں کیساتھ نامناسب رویے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز

اداکارہ کے بھائی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم جلد کرایا جائے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے، جبکہ پولیس نے اداکارہ کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts