گلگت بلتستان سے کراچی آئے ہوئے237 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی نکلے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان سے کراچی آئے ہوئے237 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی نکلے
گلگت بلتستان سے کراچی آئے ہوئے237 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی نکلے

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے کراچی آئے ہوئے 237 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے گلگت بلتستان سے کراچی آنے والے 237 افراد جن پر کورونا وائرس کا شبہ تھا، ان کے ٹیسٹ کرنے پر منفی نتائج آگئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تمام 237 افراد کو کورونا وائرس لیبارٹری سے جاری کردہ منفی نتائج کی رپورٹ دے کر گلگت بلتستان روانہ کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کو 261 سیمپلز روانہ کیے گئے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں   کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 65 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکراپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے  بتایا کہ لاہور کے چار بڑے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 65 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو ایک اچھا شگون ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے مزید 65 مریض صحت یاب 

Related Posts