لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US coronavirus cases top 1 million

لاہور :میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض آج دم توڑ گئے ہیں،80 سالہ مرد اور 53 سال کی خاتون کورونا کے سبب جاں بحق ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسزکی اطلاع موصول ہونے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 10513 ہوگئی۔ دوسری طرف پنجاب کی آٹھ مختلف جیلوں میں ناول کورونا وائرس کے 94 مریض سامنے آئے ہیں۔

لاہور کی کیمپ جیل میں کورونا کے 59 ، سیالکوٹ جیل میں 7 ، گوجرانوالہ میں 7 ، ڈیرہ غازیخان میں 9 ، بھکر جیل میں 2 اور فیصل آباد ، قصور ، حافظ آباد کی جیلوں میں ایک ایک قیدی سمیت 59 قیدیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ لاہور کی کیمپ جیل میں 527 قیدیوں میں سے 438 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان میں سے 59 کے ٹیسٹ مثبت اور 379 کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ آج وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے پیغام میں لاہور میں  کورونا وائرس کے 65مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Related Posts