وزیر اعظم کے زیر انتظام سٹیزن پورٹل پر 2019ء میں لاکھوں شکایات کا ازالہ کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے زیر انتظام سٹیزن پورٹل پر 2019ء میں لاکھوں شکایات کا ازالہ کیا گیا
وزیر اعظم کے زیر انتظام سٹیزن پورٹل پر 2019ء میں لاکھوں شکایات کا ازالہ کیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کے زیر انتظام پاکستان سٹیزن پورٹل پر سال 2019ء میں لاکھوں شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ  28 اکتوبر 2018ء کو پورٹل کا افتتاح ہوا۔

 پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2019ء کے دوران 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہونے کے بعد ان میں سے تقریباً 90 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

سٹیزن پورٹل کارکردگی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے مجموعی طور پر 15 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جبکہ بیرونِ ملک اور سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 93 ہزار شکایات پورٹل میں جمع کرائیں۔

پورٹل کارکردگی رپورٹ کے مطابق 7 لاکھ سے زائد شکایات صوبہ پنجاب، تقریباً 2 لاکھ شکایات خیبر پختونخواہ، سندھ سے 1 لاکھ 36 ہزار جبکہ بلوچستان سے 15 ہزار سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی، تعلیم اور توانائی کے شعبہ جات میں عوام نے سب سے زیادہ شکایات جمع کرائیں جبکہ عوام کی پورٹل کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کی شرح تسلی بخش رہی۔

عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سٹیزن پورٹل میں اپنی شکایات کے ازالے کے لیے تفصیل کے ساتھ اپنی شکایات درج کرائیں جبکہ 40 فیصد عوام نے پورٹل کے نتائج کو قابلِ اطمینان قرار دیا۔

وزیراعظم کی براہِ راست نگرانی میں جاری پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے اعتماد کا اظہار تحریکِ انصاف کی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ وزیر اعظم  نے نہ صرف سٹیزن پورٹل کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ وقتاً فوقتاً اس کا احتساب بھی کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو خط بھی ارسال کردیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے گزشتہ ماہ ارسال کردہ خط میں شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا پورٹل پر مسائل حل کرنے میں تاخیر کا نوٹس 

Related Posts