سکھر:سی ٹی ڈی سکھر نے خیرپور کے قریب ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کو گرفتار کر لیاہے۔
اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ خیرپور کے قریب ایک کارروائی میں دو خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔
جنہوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق گرفتار دہشت گرد عزیزاور مٹھا خان ڈومکی ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اور آئی ای ڈی، بارودی مواد نصب کرنے کے ماہر ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل