اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برگر پارٹیوں کے لیے مخصوص منشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے، اطلاع پر ڈائیوو بس ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی شروع کی گئی۔

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا،راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی، برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

خضدار میں 2 دھماکے، متعدد افراد زخمی ہو گئے

ترجمان نے بتایا خفیہ رپورٹس ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کو سپلائی کی جاتی ہے، گرفتار ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے، ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts