بلوچستان میں دہشت گردی، خضدار میں 2 دھماکے، متعدد افراد زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستونگ میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مستونگ میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، خضدار میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینک کر دھماکا کردیا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ اس کے بعد دوسرے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 2افراد جاں بحق، 4 زخمی

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے تاہم باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں کا بھی خدشہ ہے۔

دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فورسز نے جائے وقوعہ کے اردگرد ناکہ بندی کردی۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

زخمیوں کے علاج کیلئے خضدار ہسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیے کی اپیل کردی۔ ہنگامی صورتحال کے باعث ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 2 صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش دھماکہ کیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش حملہ آور رکشے پر سوار تھا جس نے سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جاں بحق افراد سعید اللہ اور غنی کا تعلق نورک مرسی خیل سے تھا۔

 

Related Posts