انوشکا اور ویرات نے اپنی بہترین صحت کا راز بتایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوشکا اور ویرات نے اپنی بہترین صحت کا راز بتایا
انوشکا اور ویرات نے اپنی بہترین صحت کا راز بتایا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارت معروف اسٹار خوبصورت جوڑی انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی بہترین صحت کا راز بتادیا۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ ہونا ہے۔

گزشتہ دنوں انوشکا اور کوہلی ایک تقریب میں شریک ہوئے، اس دوران ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3بجے پارٹی کر سکیں؟۔

اس سوال کے جواب میں انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں:اجازت کے بغیر تصاویر کیوں استعمال کیں؟انوشکا شرما پھٹ پڑیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم 3بجے سے بہت پہلے سو جاتے ہیں۔ یہی ہماری صحت کا بھی راز ہے۔

Related Posts