راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاون کے میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق، اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 coronavirus cases detected in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :کورونا کے خلاف خدمات انجام دینے والے 2ڈاکٹروں اور1نرس کے کورونا وائرس کے شبہ میں نمونے تصدیق کے لئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں میاں بیوی میں کورونا پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بی بلاک سیٹلائٹ ٹاون میں رہائش پذیر ماجد اور اسکی اہلیہ کی رپورٹس پازیٹو آنے پر گلی سیل کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے پولیس کی مدد سے دونوں میاں بیوی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیاہے ۔

متاثرہ شہری ماجد کچھ عرصہ قبل انگلینڈ سے پاکستان آیا تھا ادھر ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 2 ڈاکٹروں اور ایک نرس میں کرونا وائرس کے شبہ پر ان کے نمونے تصدیق کے لئے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر منان اور سٹاف نرس صائمہ النسا کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا اسی طرح بے نظیر بھٹو ہسپتال میں گزشتہ روز کرونا کے شبہ میں 6 مریضوں کے نمونے حاصل کرکے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں موٹرویز مسافر گاڑیوں کے لئے بند

ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک کرونا پازیٹو جبکہ 13 مشتبہ افرادہسپتال میں موجود ہیں دریں اثنا گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کی جراتمندانہ خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاجس میں ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر کی سربراہی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو پھول پیش کئے ۔

پولیس افسران اور اہلکاروں نے ڈاکٹروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس آپ کی اس بے مثال کوشش پر آپ کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Related Posts